جونپور11جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی جونپور ضلعی جیل میں آٹھ ماہ سے قتل کے معاملے میں بند غیر شادی شدہ 21 سالہجوان لڑکی حاملہ ہونے کی خبر سے جیل انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے،اور معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے اس کی انکوائری کا حکم دیا ہے.
سرکاری ذرائع کے مطابق جیل میں مختلف الزامات میں 80 خواتین قیدی ہیں. طبی ٹیم کی طرف سے ہر ہفتے سب کا میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے. گزشتہ چند دنوں سے ایک لڑکی میڈیکل کرانے سے انکار کر رہی تھی تو ڈاکٹروں کو شک ہوا کہ کہیں یہ حاملہ تو نہیں ہے.
سینئر ڈاکٹروں کوجب واقعے کی اطلاع دی گئی تو اس کومیڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیجا گیا. اس کے بعد وہیں ہوا جس کا شک تھا.کیونکہ الٹر سائوند چیک آپ کرنے پر وہ حاملہ پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع مجسٹریٹ بھانوچند گوسوامی نے اعلی سطحی جانچ کمیٹی سے جانچ کرانے کا حکم دیا ہے. اب تحقیقات کمیٹی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ دے گی کہ بغیر شادی کئے یہ لڑکی جیل میں حاملہ کیسے ہوگئی ؟ ضلع میجسٹریٹ نے اس بات کی بھی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے کہ یہ لڑکی کتنے دنوں سے حاملہ ہے اور اس کا بچہ کب پیدا ہوگا.
اس درمیان جیل سپرنٹنڈنٹ شیلیندر میتریی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے ریفر کیا تھا. تحقیقات میں شادی سے پہلے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے. پیٹ کتنے ماہ کا ہے، اس کی رپورٹ عدالت کو سونپی جائے گی. اُدھر دوسرے ایک ذرائع سے خبر ملی ہے کہ یہ لڑکی گذشتہ سال 2 نومبر سے جیل میں بند تھی ، جبکہ وہ 34 ہفتوں یعنی قریب سات ماہ کی حاملہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکی جیل مین اپنی بہن اور ماں کے ساتھ رہتی ہے. اور اس نے کبھی کسی سے شکایت بھی نہیں کی ہے کہ اس کے ساتھ کس نے غلط کام کیا ہے.